Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 634|Reply: 0

کچھ دیر میں ٹی ایل پی پر پابندی لگ جائے گی: عظمیٰ بخاری

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178200
Post time 2025-10-23 17:27:11 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں ٹی ایل پی پر پابندی لگ جائے گی، ٹی ایل پی کے اندرون و بیرون ملک 3600 فنانسرز کی نشاندہی کرلی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چندے کی تمام چیزیں مذہبی جماعت کے گھر پہنچتی تھیں، سعد رضوی اور جماعت کے ذمے دار پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے، والدین بچوں کو ٹی ایل پی کی سرگرمیوں سے بچائیں، ورنہ ان پر دہشت گردی کے مقدمہ ہوں گے۔

انہوں ے کہا کہ ان کے اکاؤنٹ فریز ہیں، جو لوگ فنانس کرتے تھے ان کی فہرست بن چکی ہے۔ کسی بھی طرح کی کوئی فنڈنگ اس جماعت کو نہیں ہو رہی، مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں چھینی گئیں۔   
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ زیر غور آنے کا امکان

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیزفائر معاہدے کے بعد کی صورتِ حال پر غور ہو گا۔   

ان کا کہنا ہے کہ شہری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، غزہ اور فلسطین کی آزادی کے لیے نکلنے والوں نے املاک کو جلایا۔ اگر یہ دوبارہ کوشش کریں گے تو میرا مشورہ ہے کہ نہ کریں نہ یہ کر پائیں گے، ریاست سے نہیں لڑ سکتے، ایک انتہا پسند جماعت کے مقدر کا فیصلہ کچھ دیر میں وفاق کرے گا، اس حکومت نے جو بھی فیصلہ لیا ہے کبھی پیچھے نہیں ہٹی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کسی بھی طرح کا اسلحہ لائسنس اب جاری نہیں ہو گا، پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کے عزم کی طرف ہمیں جانا ہے، 511 اسلحہ ڈیلرز نے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواست دی، 90 اسلحہ ڈیلرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ پنجاب میں غیرقانونی طور پر موجود ہیں انہیں اپنے اپنے ملکوں میں جانا ہو گا، ہر ایک کا توڑ ہمارے پاس موجود ہے، جہاں تک گرفتاری کی بات ہے تو گرفتاری بہت جلد ہو جائے گی، پنجاب میں غیرقانونی شہریوں کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:26 GMT+5 , Processed in 0.118181 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list