Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 773|Reply: 0

پیرس: لوور عجائب گھر سے کون کون سے اور کتنی مالیت کے نادر زیورات چوری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178200
Post time 2025-10-23 18:06:19 | Show all posts |Read mode
  — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے معروف لوور میوزیم میں اتوار کے روز فلمی انداز میں ہونے والی چوری، جس میں 4 چور کھڑکی سے آئے اور صرف 7 منٹ میں خزانہ لوٹا اور 2 موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے، نے دنیا بھر کو تشویش میں مبتلا اور میوزیم کے حفاظتی نظام پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری ہونے والے فرانسیسی شاہی خاندان کے جواہرات اور تاریخی نوادرات کی مالیت 88 ملین یورو (102 ملین ڈالرز) ہے، جس میں دنیا کے نایاب ترین ہیرے اور بیش قیمت تاج شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چور اتوار کی صبح دریائے سین کے کنارے پہنچے، ایک لمبی فولڈ ہونے والی سیڑھی کی مدد سے عجائب گھر کی بالائی منزل کی بالکونی کی کھڑکی، جو براہِ راست گیلری دی اپولو کے اندر کھلتی ہے جہاں نادر زیورات رکھے گئے ہیں، کے ذریعے میوزیم میں داخل ہوئے۔    — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا   — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ میوزیم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ لوور کی دیوار پر کوئی کیمرہ نصب نہیں ہے جہاں سے زیورات چور میوزیم کے اندر گھسے، جبکہ لوور میوزیم کے گردونواح کے سی سی ٹی وی کیمرہ بھی پرانے اور کمزور ہیں۔   — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا


  — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

گیلری دی اپولو میں ’کوٹ دے بریتانی‘، ’ریجنٹ‘ اور ’ہورتنسیہ‘ سمیت کئی ایسے قیمتی پتھر اور ہیرے رکھے گئے ہیں، جن کی دنیا میں مثال کم ملتی ہے۔  

صرف پتھر و ہیرے ہی نہیں بلکہ فرانسیسی شاہی تاریخ کے کئی قیمتی تاج اور زیورات بھی شامل ہیں جو کبھی بادشاہوں اور ملکاؤں نے پہنے، تاہم ایک نظر ان قیمتی اشیاء پر ڈالتے ہیں جو حال ہی میں دنیا کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک میں چرائی گئی ہیں۔   — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا



کون کون سے قیمتی زیورات چرائے گئے؟

حکام کے مطابق اس واردات میں 8 قیمتی اشیاء چوری کی گئیں، جن میں تاج، ہار، کان کی بالیاں اور بروچ شامل ہیں۔  

یہ سب زیورات 19ویں صدی سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ چیزیں کبھی فرانسیسی شاہی یا امور سلطنت کے اعلی خاندانوں کی ملکیت تھیں۔   — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فرانسیسی وزارتِ ثقافت کے مطابق چوری ہونے والی اشیاء درج ذیل ہیں:

ملکہ یوجینی (نپولین سوم کی اہلیہ) کا تاج اور بروچ، ملکہ میری لوئز کا زمرد سے جڑا ہار اور کان کی بالیاں، نیلا قیمتی پتھر والا سیٹ جس میں ملکہ ماری-امیلی اور ملکہ ہورٹانس کا تاج، ہار اور ایک بالی شامل ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک خاص رلیک بروچ بھی اس میں شامل ہے۔

ان زیورات پر ہزاروں کی تعداد میں ہیرے اور دیگر قیمتی پتھر جڑے ہوئے تھے۔   ملکہ یوجینی کا تاج جو چوری کے دوران گر گیا — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

دو مزید اشیا، جن میں ملکہ لوئز پانزدہم اور ملکہ یوجینی کا تاج بھی شامل ہے، جائے واردات کے قریب سے ملی ہیں۔ غالباً جلدی جلدی میں فرار کے دوران گر گئیں۔ ان چیزوں کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔  

واضح رہے کہ اتوار کی صبح ہونے والی چوری کے بعد لوور میوزیم کو بدھ کو پہلی مرتبہ کھولا گیا۔

فرانس کے وزیر داخلہ لوراں نونیز نے ان زیورات کو ’بے حد قیمتی ثقافتی ورثہ‘ قرار دیا ہے۔

تحقیقات کرنے والے چار مشتبہ افراد کی تلاش میں ہیں اور ان کے فرار کے راستے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:26 GMT+5 , Processed in 0.045802 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list