Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 142|Reply: 0

کنسرٹ میں طلحہ انجم پر بوتل پھینک دی گئی، گلوکار برہم

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178200
Post time 2025-10-23 18:06:23 | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے اپنے حالیہ کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد پاکستانی مداحوں کے رویے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

طلحہ انجم 2.7 ملین سے زائد انسٹاگرام فالوورز رکھتے ہیں اور پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت جنوبی ایشیا میں نوجوانوں کے پسندیدہ ریپر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اپنے جوشیلے کنسرٹس اور شاندار لائیو پرفارمنسز کے لیے مشہور ہیں۔

تاہم حال ہی میں ڈریم فیسٹ کے دوران ان کے کنسرٹ میں بدنظمی دیکھنے میں آئی جب ایک شخص نے اسٹیج پر موجود طلحہ انجم پر شیشے کی بوتل پھینک دی۔

واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے طلحہ انجم نے غصے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں ابھی یہ کنسرٹ چھوڑ کر چلا جاؤں تو تم لوگ کیا کر لوگے؟ میں ڈھاکہ گیا، وہاں لوگوں نے میری تعریف کی، میں کینیڈا گیا، ایک بھارتی مداح نے میرے پاؤں چھوئے، سب نے عزت دی اور اپنے ہی ملک میں میرے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے۔

ان کے مداحوں نے فوری طور پر اس حرکت کی مذمت کی اور اسٹیج پر بوتل پھینکنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لیا۔   
طلحہ انجم کنسرٹ میں آپے سے باہر

دو روز قبل ایک کنسرٹ میں مداح نے طلحہ انجم پر بوتل پھینکی، اس واقعے پر طلحہ انجم کا پارہ ہائی ہوگیا   

سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے حق میں بیانات کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ جس لڑکے نے بوتل پھینکی وہ بیوقوف ہے، ایک اور نے کہا کہ ہمیں اپنے فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے، ان کی نہیں تو کم از کم اپنے ملک کی تو لاج رکھو، جبکہ ایک فین نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ سب کچھ عارضی ہے، مگر طلحہ انجم کے کنسرٹ میں بوتلیں پھینکنا مستقل روایت بن چکا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ناصرف فنکاروں کے لیے مایوس کن ہیں بلکہ ملک کی منفی تصویر بھی پیش کرتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:26 GMT+5 , Processed in 0.045516 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list