Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 463|Reply: 0

پاکستان کی اسرائیل کے غیر قانونی اقدام کی مذمت، عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178200
Post time 2025-10-23 18:06:28 | Show all posts |Read mode
  

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض حصوں پر نام نہاد خودمختاری بڑھانے کے مسودہ قانون کی سخت مذمت کی ہے.

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے تاکہ اسرائیل کو ان غیر قانونی اقدامات سے باز رکھا جا سکے۔   
پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، پاکستانی مستقل مندوب

سیکیورٹی کونسل اپنا کردار ادا کرے اور ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرے، سیکیورٹی کونسل سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے،    

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی قابض افواج کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

پاکستان نے اس موقع پر فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت، انصاف اور وقار کے حق میں عالمی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور  آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کی غیر متزلزل حمایت دہرائی، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:26 GMT+5 , Processed in 0.049475 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list