Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 852|Reply: 0

کوہلی کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار انوشکا کیوں؟ مداح دفاع میں سامنے آگئے

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178200
Post time 2025-10-24 00:36:08 | Show all posts |Read mode
  تصویر: سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی جب بھی میدان میں ناقص کارکردگی دکھاتے ہیں تو تنقید کا نشانہ زیادہ تر ان کی اہلیہ انوشکا شرما ہی بنتی ہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویرات کی آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے میچز میں مسلسل دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کی ذمہ دار انوشکا ہیں، تاہم انوشکا کے مداح ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔

اگر سوشل میڈیا پر انوشکا کا نام تلاش کریں تو درجنوں میمز اور پوسٹس نظر آتی ہیں، جن میں کسی نہ کسی طرح ویرات کی کارکردگی کا الزام ان پر ڈالا گیا ہے، کئی پوسٹس کے کیپشن کچھ یوں ہیں:  

’’میں ویرات کی ناکامی کا ذمہ دار انوشکا شرما کو ٹھہراتا ہوں‘‘ اور ’’ویرات کوہلی اس بات کی زندہ مثال ہے کہ غلط شریکِ حیات کا انتخاب کیسے کسی کا کیریئر تباہ کر سکتا ہے۔ وہ شاید ’جینٹل مین‘ بننے پر خوش ہوں، لیکن اس کی قیمت کیا ادا کرنی پڑی؟‘‘

کئی دیگر صارفین نے بھی الزام لگایا کہ انوشکا نے ان کے کیریئر کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل  
  • انوشکا شرما بھی اقراء عزیز کے دلکش لباس کو کاپی کرنے لگیں  
  • انوشکا شرما نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کر دی  




تاہم انوشکا کے مداحوں نے ایسے بیانات پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان تبصروں میں موجود عورت مخالف سوچ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔  

ایک تھریڈ میں صارف نے لکھا کہ ’’یہ واقعی مضحکہ خیز ہے کہ جب ان کے پسندیدہ کھلاڑی کی کارکردگی خراب ہو تو مردوں کی کمزور انا کو ہر بار کسی عورت کو الزام دیے بغیر چین نہیں آتا۔‘‘

ایک اور صارف نے نشاندہی کی کہ ’’یہ لڑکی اپنی ڈیٹنگ کے زمانے سے ہی ٹرول ہو رہی ہے۔ یہ لوگ بس اپنی پسندیدہ شخصیت کی ناکامی کا الزام دوسروں پر ڈالنا چاہتے ہیں۔‘‘

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’’ویرات کوہلی کے ان مداحوں کو شرم آنی چاہیے جو مسلسل دو صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ان کی اہلیہ انوشکا شرما پر تنقید کر رہے ہیں۔‘‘
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:26 GMT+5 , Processed in 0.049696 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list