Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 139|Reply: 0

ایشین یوتھ گیمز: 100 میٹر کے مقابلوں میں شریک دونوں پاکستانی فائنل کی دوڑ سے باہر

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178200
Post time 2025-10-24 01:15:46 | Show all posts |Read mode
بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے  100 میٹر کے مقابلوں میں شریک دونوں پاکستانی رنرز فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ کلب، کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹرز ایونٹ کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں، 12.09 سیکنڈز کی مقررہ حد تک رسائی میں ناکام اقرا کا وقت 13.09 سیکنڈز رہا۔

تاہم، انہوں نے اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر بنالی جو 13.60 سیکنڈز کا تھا۔

بوائز100 میٹرز دوڑ میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ کو بھی ناکامی کا سامنا رہا، وہ 11.20 سیکنڈز کے ساتھ ہیٹ میں شریک 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ دو مرتبہ التواء کا شکار ہونے کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں 45 ممالک کے چار ہزار کے لگ بھگ کھلاڑی 26 کھیلوں کے 259 ایونٹس میں اپنی مہارتوں کا اظہار کررہے ہیں۔ 2013 میں چین میں دوسرے ایشین یوتھ گیمز کا انعقاد ہوا تھا،2017 میں سری لنکا سے کولمبو میں مجوزہ گیمز کی میزبانی واپس لے لی گئی تھی جبکہ 2019 میں کوویڈ 19 کی وجہ سے گیمز دوسری مرتبہ التوا کا شکار ہوگئے تھے۔

قبل ازیں گزشتہ روز کنگ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اسٹیڈیم میں تیسرے ایشین یوتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔ اس موقعہ پرمیوزیکل کنسرٹ کے ساتھ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ گیمز31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:26 GMT+5 , Processed in 0.047277 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list