Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 405|Reply: 0

بےروزگار جاپانی فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارم کے ایک ہزار کھانے مفت کھا گیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178200
Post time 2025-10-24 02:33:05 | Show all posts |Read mode
  

جاپان میں ایک بے روزگار شخص نے فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارم کے ساتھ فراڈ کرتے ہوئے دو سالوں تک مفت میں ایک ہزار کھانے حاصل کیے۔

38 سالہ یہ شخص دھوکہ دہی کے الزام میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے ایک فوڈ ڈلیوری ایپ میں موجود خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بغیر ادائیگی کے ایک ہزار سے زائد ڈیلیوریز حاصل کیں۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جاپان کے ناگویا (ایچی پریفیکچر) کے اس بےروزگار شخص تاکویا ہیگاشیموتو نے دو سال سے زیادہ عرصے تک جاپان کے ایک بڑے فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم کی آرڈر منسوخی کی پالیسی کا غلط اور ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک ہزار سے زیادہ مفت کھانے حاصل کیے۔

اتنے طویل عرصے تک بغیر قانون کی گرفت میں آئے یہ سب کچھ کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ تفتیش کاروں نے پتہ لگایا کہ اس شخص نے ڈیمائے۔کین (Demae-can) نامی ڈلیوری ایپ پر 124 مختلف اکاؤنٹس استعمال کیے، جن میں سے زیادہ تر جعلی ناموں اور فرضی پتوں پر رجسٹر کیے گئے تھے۔

یہ فراڈی شخص زیادہ تر پری پیڈ کارڈز کے ذریعے اکاؤنٹ بناتا اور چند دن بعد اپنی رکنیت منسوخ کر دیتا تھا۔ اس طریقے نے پلیٹ فارم کے لیے اس کی سرگرمیوں کا سراغ لگانا اور اسے روکنا بہت مشکل بنا دیا تھا جس کے نتیجے میں کمپنی کو 37 لاکھ ین (تقریباً 24 ہزار امریکی ڈالر) کا نقصان ہوا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:26 GMT+5 , Processed in 0.788832 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list