Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 966|Reply: 0

اسرائیلی فوج نے 11 سالہ فلسطینی بچے کو فائرنگ کرکے شہید کردیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178200
Post time 2025-10-28 19:36:03 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: قدس نیوز نیٹ ورک  

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے 11 سالہ بچے محمد الحلاق کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے قصبے ار ریحیہ میں 11 سالہ بچے کو نشانہ بنایا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قابض فوج اور یہودی آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر نے مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی زندگی مزید غیر محفوظ بنا دی ہے۔

دوسری جانب غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیل کی دو سالہ بمباری کے بعد خطے میں اب بھی تقریباً 70 ملین ٹن ملبہ اور کھنڈر موجود ہیں۔

ادھر الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے  یونیسیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ کے بارڈر کراسنگز دوبارہ کھولنے چاہئیں تاکہ بچوں سمیت غذائی قلت کے شکار فلسطینیوں تک ہنگامی امداد پہنچ سکے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:26 GMT+5 , Processed in 0.045574 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list