Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 332|Reply: 0

وزن میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے ہوئی؟ کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178200
Post time 2025-10-29 08:05:40 | Show all posts |Read mode
بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر ردِعمل دے دیا۔

کرن جوہر حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے شو میں شریک ہوئے، جہاں اداکارہ جھانوی کپور بھی مہمان تھیں۔ دورانِ گفتگو ٹوئنکل نے کرن کے اچانک وزن کم کر کے دُبلا پتلا ہونے پر مزاحیہ انداز میں اُنہیں چھیڑا، جس پر محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔

کرن جوہر نے ہنستے ہوئے کہا، ’’لوگ سمجھتے ہیں کہ میں کچھ دوائیں جیسے اوزیمپک استعمال کرتا ہوں، اسی لیے کھانا نہیں کھاتا۔‘‘

اس پر ٹوئنکل نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا، ’’بیٹا، اتنے انجیکشن مت لیا کرو! اتنا دبلا ہو گیا ہے، ممی کیا بولے گی؟‘‘ جس پر کرن نے ہنستے ہوئے کہا، ’’ممی تو آج کل کچھ نہیں کہتی‘‘۔

یاد رہے کہ کرن جوہر کے وزن میں نمایاں تبدیلی گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، جہاں مداحوں نے مختلف قیاس آرائیاں کیں۔ تاہم کرن نے واضح کیا کہ اُن کی فٹنس کا راز کسی دوا یا انجیکشن میں نہیں بلکہ منظم غذا، ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی میں ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں کرن جوہر نے بتایا تھا کہ ان کہ وزن میں بڑی تبدیلی ایک مشہور ڈائیٹ پلان ’اومیڈ‘ یعنی ’ون میل آ ڈے‘ کی وجہ سے آئی ہے وہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا کھاتے ہیں تاہم صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جس سے وزن میں حیرت انگیز کمی ممکن ہوئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:26 GMT+5 , Processed in 0.054995 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list