Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 149|Reply: 0

ایشین یوتھ گیمز: پاکستان کی مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194535
Post time 2025-10-29 08:06:00 | Show all posts |Read mode
پاکستان نے انڈونیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-3 سے ہرا کر ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔بحرین میں جاری گیمز میں ناقابل شکست پاکستان کا سلور میڈل یقینی ہو گیا۔ گولڈ میڈل کے لیے پاکستان بدھ کو فائنل میں ایران سے مقابلہ کرے گا، ایران نے تھائی لینڈ کو0-3 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کی شب سیمی فائنل میں پاکستان نے دلچسپ انداز میں  انڈونیشیا کو 1-3سے قابو کر کے ٹائٹل پر نظریں مرکوز کردیں۔کوارٹر فائنل میں ازبکستان کو شکست دینے والے انڈونیشیا نے  پاکستان کے خلاف پہلے سیٹ اور چوتھے سیٹ میں بہتر کارکردگی۔دکھائی اور بھرپور مزاحمت کی۔

ابتدائی سیٹ 25 -22 سے ہارنے کے بعد پاکستان نے دوسرا سیٹ 13- 25 سے اپنے نام کر کے مقابلہ1-1کر دیا۔تیسرے سیٹ میں پاکستان کو 19-25 سے کامیابی ملی، چوتھے سیٹ میں قومی ٹیم نےسخت جدوجہد کے بعد 24-26 سے فتح پاکر فائنل میں قدم رکھ دیا۔

کوارٹرفائنل میں چین کو 0-3 سے قابو کرنے والی پاکستان والی بال ٹیم نےگروپ ای میں ازبکستان کو ہرانے کے بعد   سعودی عرب کو 1-3 سے زیر کیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 15:12 GMT+5 , Processed in 0.050938 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list