Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 466|Reply: 0

بھارت: ’نماز‘ سے مشابہہ یوگا سکھانے کا الزام، مسلمان سرکاری اسکول ٹیچر معطل

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178215
Post time 2025-10-29 09:51:14 | Show all posts |Read mode
  کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک سرکاری اسکول میں مسلمان استاد کو ہندو طُلبہ کو ’نماز‘ سے مشابہہ یوگا سکھانے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گورنمنٹ مڈل اسکول میں پیش آیا  جہاں یوگا سکھانے والے ٹیچر پر الزام ہے کہ اُنہوں نے بچوں کو ایسے یوگا آسن کروائے جو نماز کے انداز سے مشابہت رکھتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگا ٹیچر کے خلاف ایکشن بچوں کے والدین کی شکایت اور احتجاج کے نتیجے میں لیا گیا ہے۔

یوگا ٹیچر کی معطلی اور انتظامیہ کا مؤقف

اسکول انتظامیہ نے مقامی ہندو مذہبی جماعتوں کی جانب سے دباؤ اور معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے یوگا ٹیچر کو فوری طور پر معطل کر دیا اور معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

استاد کا مؤقف

دوسری جانب معطل ہونے والے استاد نے تمام الزامات کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا ہے۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ صرف حکومت کی ہدایت کے مطابق یوگا کلاسز لے رہے تھے اور جس آسن کو ’نماز‘ سمجھا گیا، وہ دراصل ششانک آسن تھا جو ظاہری طور پر نماز میں سجدے سے مشابہہ دکھائی دیتا ہے۔  

یوگا ٹیچر نے اپنے مؤقف میں مزید کہا کہ بچوں کو یوگا کروایا جا رہا تھا، کسی مذہبی رسم کی تعلیم نہیں دی گئی، بغیر میرا مؤقف سنے معطل کرنا ناانصافی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 11:21 GMT+5 , Processed in 0.044569 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list