Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 150|Reply: 0

آئرلینڈ: فلسطین کی حامی صدارتی امیدوار کی کامیابی کا امکان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194535
Post time 2025-10-29 13:06:13 | Show all posts |Read mode
  آئر لینڈ میں فلسطین کی حامی امیدوار کیتھرین کونولی کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کا امکان ہے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آئرلینڈ میں فلسطین کی حامی امیدوار کیتھرین کونولی کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سن فین سمیت بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت یافتہ آزاد سیاست دان کیتھرین کونولی فلسطین کے حق میں کھل کر کئی بیانات دے چکی ہیں۔

کیتھرین کونولی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، نسل کشی کو معمول پر لانا فلسطینی عوام اور انسانیت کے لیے تباہ کن ہے، اس نسل کشی کی تاریخ 7 اکتوبر سے شروع نہیں ہوئی۔   
اسرائیلی فوج کی ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، 2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔    

انہوں نے کہا کہ جب تک میرے جسم میں جان ہے میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی رہوں گی۔

برطانوی نشتریاتی ادارے کے مطابق کیتھرین کونولی نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے اختیار میں نہیں ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ آیا غزہ کے مستقبل میں حماس کا کوئی کردار ہوگا یا نہیں۔

آئرش ٹائمز کے مطابق کیتھرین کونولی نے کہا کہ میں آئرلینڈ سے آئی ہوں، جو استعمار کی تاریخ ہے اور خودمختار لوگوں کو میں بتانے سے بہت محتاط رہوں گی کہ انہیں اپنے ملک کو کیسے چلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو جمہوری طریقے سے فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ اپنے ملک کی قیادت کس کو کرنے دیتے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی ممکنہ نئی صدر کیتھرین کونولی نے امریکا اور برطانیہ پر غزہ میں نسل کشی کو فعال کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 15:20 GMT+5 , Processed in 0.065595 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list