Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 605|Reply: 0

رجنی کانت اور دھنوش کو بم کی دھمکی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178230
Post time 2025-10-29 15:03:09 | Show all posts |Read mode
  رجنی کانت اور دھنوش—فائل فوٹو

معروف بالی ووڈ اداکار رجنی کانت اور دھنوش کو بم کی دھمکی کی ای میلز موصول ہوئی ہیں جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تامل ناڈو پولیس نے تصدیق کی ہے کہ چنئی میں اداکار رجنی کانت اور دھنوش کے گھروں پر بم نصب ہونے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں، یہ پیغامات پیر کے روز ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو موصول ہوئے تھے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان دونوں اداکاروں کے گھروں میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا ہے۔

ای میل موصول ہونے کے بعد تینام پیٹ پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ سیکیورٹی چیک کے لیے رجنی کانت کے گھر پہنچ گئی۔   
رجنی کانت نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

کئی برسوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر جمعرات کو بالی ووڈ اور سائوتھ کی فلموں کے بے تاج بادشاہ اور اداکاری سے سیاست میں آنے والے رجنی کانت نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔   

پولیس کے دائرہ اختیار میں اداکاروں کی رہائش گاہیں آتی ہیں، ان کے مطابق رجنی کانت کو دھمکی دینے والی پہلی ای میل پیر کی صبح تقریباً ساڑھے 8 بجے موصول ہوئی۔

ای میل ملنے کے بعد تینام پیٹ پولیس فوراً بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ اداکار رجنی کانت کے گھر پہنچی تاکہ حفاظتی جانچ کی جا سکے، تاہم اداکار کے سیکیورٹی عملے نے بتایا کہ گھر میں کسی نامعلوم شخص کے داخل ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، اس لیے امکان ہے کہ یہ ایک جھوٹی اطلاع ہے، ہمیں بم اسکواڈ کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک دوسری ای میل شام کو تقریباً ساڑھے 6 بجے موصول ہوئی، لیکن رجنی کانت کی ٹیم نے ایک بار پھر سیکیورٹی معائنے سے انکار کر دیا۔

اسی دن اداکار دھنوش کو بھی اسی طرح کی دھمکیاں بھیجی گئیں، پولیس کے مطابق انہوں نے بھی پولی سکی مدد قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں کئی ممتاز شخصیات کو اسی طرح کے دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں، سائبر کرائم ونگ نے سراغ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔   
دھنوش نے فلم کیلئے گانا لکھا، اسے گایا اور رقص کرکے دھوم مچا دی

جنوبی بھارت کے معروف تامل سپر اسٹار دھنوش نے اپنی فلم کے لیے ناصرف گانا لکھا، بلکہ اسے گایا اور اس پر شاندار و پرجوش رقص سے دھوم بھی مچا دی۔   

اس سے قبل 2 اکتوبر کو ڈی جی پی کو ای میلز بھیجی گئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کئی وی آئی پیز کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر بم نصب کیے گئے ہیں، جن میں تریشا کرشنن کے تینام پیٹ میں واقع گھر اور شیکھر کا منڈاویلی میں واقع گھر بھی شامل تھا۔

9 اکتوبر کو پولیس نے 37 سالہ شخص کو اداکار اور تاملگا ویتری کزگم کے سربراہ وجے کی نیلم کارائی کی رہائش گاہ پر بم نصب کرنے کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 12:05 GMT+5 , Processed in 0.047681 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list