Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 956|Reply: 0

ملتان میں کرکٹر صہیب مقصود سے بذریعہ فراڈ ہتھائی گئی گاڑی لاہور سے برآمد

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178230
Post time 2025-10-29 15:42:13 | Show all posts |Read mode
  صہیب مقصود—فائل فوٹو

قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ گاڑی فراڈ کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ملتان میں کرکٹر صہیب مقصود سے فراڈ کے ذریعے ہتھائی گئی گاڑی لاہور سے برآمد کر لی گئی۔

سی پی او صادق ڈوگر کے مطابق صہیب مقصود کی گاڑی لاہور سے برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • کرکٹر صہیب مقصود کیساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ، حکومت سے مدد کی اپیل  




انہوں نے بتایا کہ گاڑی ملتان کے شوروم ڈیلر نے فراڈ کے ذریعے ہتھیا لی تھی، صہیب مقصود نے 3 روز قبل فراڈ کی اطلاع دی تھی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ ملتان کے ایک کار شو روم کے مالک نے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا تھا۔

کار شوروم مالک نے فراڈ کے ذریعے صہیب مقصود کی گاڑی ہتھیا لی تھی اور اسے لاہور منتقل کر دیا تھا۔

صہیب مقصود نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز، وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور حکومتِ پنجاب سے مدد کی اپیل کی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 12:05 GMT+5 , Processed in 0.046803 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list