Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 32|Reply: 0

عاصم اظہر نے انسٹاگرام کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178230
Post time 2025-10-29 15:42:14 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں۔

عاصم اظہر کئی مقبول گانوں سے شہرت حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے یہ پیغام اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا، جس کے بعد مداحوں میں تشویش اور تجسس کی لہر دوڑ گئی، گلوکار نے اپنی اسٹوری میں صرف ایک مختصر مگر معنی خیز جملہ لکھا خدا حافظ۔   

جس کے فوراً بعد ان کی انسٹاگرام فیڈ صاف ہوگئی، اس غیر متوقع اقدام نے مداحوں کو حیران کر دیا اور سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

فی الحال عاصم اظہر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوئی پوسٹ موجود نہیں، جبکہ  ان کی اسٹوری ’خدا حافظ‘ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی، گلوکار کی جانب سے اس اقدام کی کوئی وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا۔   

دلچسپ بات یہ ہے کہ عاصم اظہر اس سے پہلے بھی 2024 میں اپنے البم بے مطلب کی ریلیز سے قبل تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کر چکے ہیں، بعد ازاں یہ عمل ایک مارکیٹنگ حکمتِ عملی ثابت ہوا جس کا مقصد مداحوں میں جوش و تجسس پیدا کرنا تھا۔

اسی روایت کے باعث مداح اب یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا عاصم اظہر کا حالیہ ’خدا حافظ‘ پیغام کسی نئے البم، ری برانڈنگ یا ان کے ذاتی جذباتی مرحلے کی علامت ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 12:06 GMT+5 , Processed in 0.057462 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list