Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 69|Reply: 0

ماہرہ خان کے چہرے کی تبدیلی پر مداحوں کی تنقید، بوٹوکس اور فلرز کی خبریں زیرِ گردش

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178230
Post time 2025-10-29 16:21:12 | Show all posts |Read mode
  
تصآویر:سوشل میڈیا

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان اپنے چہرے کے خدو خال میں تبدیلی کے بعد تنقید کی زد میں آ گئیں، بوٹوکس اور فلرز کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی ہیں۔

ماہرہ خان نے متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے لاکھوں دل جیتے، اب اپنی نئی فلم ’نیلوفر‘ میں ایک بار پھر فواد خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

حال ہی میں اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’نیلوفر‘ کی تشہیری تقریب میں جلوہ گر ہوئیں تو مداحوں کے درمیان اِن کے چہرے کے بدلے ہوئے خدوخال پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

لاہور میں فلم کی پروموشن کے دوران اِن کی حالیہ تصاویر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے اپنے چہرے پر کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کروائے ہیں جس میں لِپ فلرز، آئی برو لَفٹ، چیک اپ لفٹ یا بوٹوکس شامل ہے۔    
ماہرہ خان اپنی شادی کا جوڑا کس کو دیں گی؟

ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی شادی ایک دعائے خیر سے شروع ہوئی تھی   

مداحوں کے مطابق ماہرہ کے چہرے کے نقش پہلے کی نسبت زیادہ پھولے ہوئے اور کھنچے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جس سے اِن کی قدرتی مسکراہٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔  

کچھ نے ماہرہ خان کا موازنہ نورا فاتیحی، دیا مرزا، راکھی ساونت اور کین ڈول جیسی مشہور شخصیات سے کر ڈالا۔  

کچھ مداحوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان اب قدرتی خوبصورتی سے دور جا رہی ہیں۔

واضح رہےکہ ماہرہ خان کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت یا ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 12:05 GMT+5 , Processed in 0.045824 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list