Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 738|Reply: 0

میسی نے امریکی کلب انٹر میامی سے نیا معاہدہ کرلیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178230
Post time 2025-10-29 16:27:01 | Show all posts |Read mode
  

فٹ بال کے نامور کھلاڑی ارجنٹینا کے لیونل میسی نے امریکی کلب انٹر میامی سے نیا معاہدہ کرلیا۔

معاہدے کے تحت میسی اب مزید تین برس تک انٹر میامی کے لیے کھیلیں گے۔

امریکی کلب انٹر میامی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا کہ میسی میامی کے ساتھ بطور کھلاڑی کھیلنا جاری رکھیں گے۔

ورلڈ کپ جیتنے والے ارجنٹائنی کپتان کا پچھلا معاہدہ 2025 کے ایم ایل ایس سیزن کے اختتام پر ختم ہونا تھا۔

آٹھ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی نے پہلے کہا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کے باقی سال انٹر میامی کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں، تاہم 38 سالہ کھلاڑی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے منصوبے ظاہر نہیں کیے، ان کا کہنا تھا کہ عمر ان کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

لیونل میسی اس سیزن میں ایم ایل ایس کے سرفہرست گول اسکورر ہیں جنہوں نے 29 گول کیے، جب کہ انٹر میامی ایسٹرن کانفرنس میں تیسرے نمبر پر رہی، وہ جمعے سے شروع ہونے والے ایم ایل ایس کپ پلے آف کے پہلے مرحلے میں نیشوِل ایس سی کے خلاف کھیلیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیا معاہدہ محض رسمی کارروائی تھی کیونکہ پچھلے مہینے کلب کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ فرنچائز توسیعی معاہدے پر متفق ہو چکی ہے۔

میسی نے 2023 میں ایم ایل ایس کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب اس توسیع کے ساتھ وہ 2026 فیفا ورلڈ کپ کے دوران اور بعد میں بھی ان مقابلوں میں شریک ہونگے جو امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونگے۔

واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 11 جون کو شروع ہوگا اور فائنل 19 جولائی کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 12:06 GMT+5 , Processed in 0.063064 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list