Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 428|Reply: 0

سلمان خان نے شوٹنگ پر پہنچنے کیلئے بچوں سے بائیک پر لفٹ لی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178230
Post time 2025-10-29 17:39:14 | Show all posts |Read mode
  سلمان خان—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے ’بھائی جان‘ سلمان خان عام طور پر فلم کے سیٹ پر تاخیر سے پہنچنے کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن اب وہ اپنی اس پہچان کو بدلنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلمی دنیا سے وابستہ سلمان خان کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سلمان اپنی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کو اپنی بہترین کارکردگی دینے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔

فلم سازوں نے ممبئی کے فلم سٹی گورے گاؤں میں فلم کے دوسرے شیڈول کے لیے ایک بہت بڑا سیٹ تیار کیا ہے، چونکہ سلمان باندرہ میں رہتے ہیں اور ممبئی اپنے ٹریفک کے لیے بدنام ہے۔   
سلمان خان کی کونسی پیشگوئی 9 برس بعد سچ ثابت ہوئی؟

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کو ’صنم تیری قسم‘ پر غیر متزلزل اعتماد تھا اور فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی بھرپور حمایت حاصل رہی۔   

ایک دن سلمان خان کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہے، لیکن وقت پر سیٹ پر پہنچنے کے لیے انہوں نے اپنی کار چھوڑ دی اور قریبی بچوں سے ان کی بائیک پر لفٹ لے لی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سلمان کی بائیک کے پیچھے ان کے باڈی گارڈز اور اسٹاف الگ بائیکس پر پیچھے پیچھے آرہے تھے۔  

سلمان نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا، بعد میں جب بچوں کو پتہ چلا کہ جس شخص کو وہ فلم سٹی چھوڑ کر آئے تھے وہ سلمان خان تھے، تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چترنگدا سنگھ بھی فلم کے دوسرے شیڈول میں ممبئی میں شامل ہوں گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 12:10 GMT+5 , Processed in 0.046318 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list