Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 615|Reply: 0

لارنس بشنوئی گینگ نے کینیڈا میں صنعتکار کے قتل اور گلوکار کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178230
Post time 2025-10-29 17:45:07 | Show all posts |Read mode
  کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا  

کینیڈا میں بھارتی افراد پر مشتمل سرگرم گینگ لارنس بشنوئی نے رواں ہفتے کے آغاز میں 68 سالہ بھارتی نژاد صنعتکار کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل جبکہ ایک پنجابی گلوکار کے گھر پر فائرنگ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔  

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں واقعات راجستھان میں پولیس کی جانب سے لارنس بشنوئی گینگ کے سرگرم رکن جگدیپ سنگھ عرف جگا کو امریکا میں گرفتار کرنے کے ایک دن بعد پیش آئے ہیں۔

لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے حملہ آوروں کو دونوں واقعات کے بعد ایک پارک شدہ کار سے باہر نکل کر اپنے اہداف کو نشانہ بنا کر  فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گینگ نے بھارتی نژاد بزنس مین، درشن سنگھ سہاسی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ اِنہوں نے صنعتکار کو بھتہ نہ دینے پر نشانہ بنایا۔

دوسری جانب گینگ نے کینیڈا میں ایک پنجابی گلوکار، چھنی نتن کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔  

لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن، گولڈی ڈھلون نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام کہا کہ جو بھی گلوکار سردار کھیرا کے ساتھ کام کرے گا اِسے اس طرح کے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لارنس بشنوئی گینگ کیا ہے؟

کینیڈا نے لارنس بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے، اس گینگ سے مبینہ طور پر عالمی سطح پر کام کرنے والے 700 سے زیادہ شوٹرز منسلک ہیں۔

یہ گینگ پنجابی ریپر اور سیاست دان سدھو موسے والا کے قتل اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان سمیت کئی فنکاروں کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے جیسے کئی ہائی پروفائل کیسز میں ملوث رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 12:11 GMT+5 , Processed in 0.046214 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list