Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 456|Reply: 0

مریم نواز سے ملک محمد احمد خان کی ملاقات، امن و امان کی صورتِ حال پر گفتگو

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178254
Post time 2025-10-30 17:48:18 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتِ حال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہر بڑا ترقیاتی منصوبہ چھوٹے شہروں سے شروع کیا جا رہا ہے، پنجاب میں کاروبار کا بہترین پوٹینشل موجود ہے اور سرمایہ کاروں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن معاونت کرے گی، صوبے میں امن کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اس موقع پر  کہا کہ پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کا مرکز پنجاب کے پسماندہ علاقے بھی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 13:50 GMT+5 , Processed in 0.046711 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list