Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 516|Reply: 0

آریان بچپن سے کس اداکار کے دیوانے؟ فرح خان گھر پہنچ گئیں

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178344
Post time 2025-11-1 02:18:07 | Show all posts |Read mode
  

بھارتی ہدایت کار اور کوریوگرافر فرح خان نے بتایا ہے کہ کنگ خان کے صاحبزادے آریان خان بچپن سے کس اداکار کے دیوانے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرح خان نے بتایا کہ آریان بچپن سے ہی رجت بیدی کے دیوانے تھے، خاص طور پر فلم ’جانی دشمن‘ میں اُن کی پرفارمنس کمال لگی۔

بالی ووڈ فلمساز اپنے یوٹیوب شو کےلیے مختلف شخصیات کے گھر جاکر اُن سے کھانا بنواتی ہیں اور مزے مزے کی باتیں کرتی ہیں، اسی سلسلے میں وہ رجت بیدی کے گھر گئیں۔

انہوں نے اس دوران انکشاف کیا کہ آریان خان رجت بیدی کے بڑے فین رہے ہیں۔

فرح خان نے بتایا کہ میں نے آریان سے رجت کو اپنے شو لیے جانے پر بات کی تو اُس نے جواب دیا کہ وہ بچپن سے ہی اُن کے کرداروں کا فین رہا ہے۔

اس واقعے کے ساتھ بالی ووڈ فلمساز نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’یہ سن کر مجھے خوشی ہوئی کہ ہمارا لڑکا بھی فلمی نکلا۔

رجت بیدی جو کینیڈا میں رہتے ہیں نے فرح خان کو بتایا کہ مجھے کال آئی کہ ڈائریکٹر آپ سے ملنا چاہتے ہیں، میں حیران ہوا کہ شاہ رخ خان کا بیٹا مجھ سے ملنا چاہتا ہے، میں نے خود کو چٹکی بھری کہیں میں خواب تو نہیں دیکھ رہا۔

بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ میں آریان کے آفس پہنچا تو وہ مجھے لینے خود آئے، میرا بہت خیال رکھا، میں تو اُن کی عاجزی سے متاثر ہوگیا۔

اس پر فرح خان نے کہا کہ میں نے اب تک جتنے لڑکے دیکھے ہیں، آریان اُن میں سب سے تمیز دار لڑکا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 15:44 GMT+5 , Processed in 0.057834 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list