Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 210|Reply: 0

نعمان جاوید نے سابقہ اہلیہ فریحہ پرویز سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178371
Post time 2025-11-4 01:09:11 | Show all posts |Read mode


  فائل فوٹو  

گلوکار نعمان جاوید نے اپنی سابقہ اہلیہ اور معروف گلوکارہ فریحہ پرویز سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا۔

یوٹیوبر شیخ قاسم کو انٹرویو دینے کے دوران جب ان سے فریحہ پرویز سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ کی ان سے کیسے ملاقات ہوئی تھی، آپ کیا کہنا چاہیں گے؟

جس کے جواب میں نعمان جاوید نے کہا کہ میں اب اس موضوع پر بات کرنا نہیں چاہتا، کیونکہ وہ اب میرے ساتھ منسلک نہیں ہیں، اس پر بات کرنا مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

  • ’بو کاٹا۔۔۔‘ایک گانا جس نے فریحہ پرویز کو راتوں رات سنگر بنادیا  
  • فریحہ پرویز کو دوسرے شوہر نے بھی طلاق دے دی  




گلوکار نعمان جاوید نے کہا کہ جو لوگ اب آپ کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں، ان پر بات کرنا بری بات ہے، ہر کسی کی ذاتی زندگی ہے، میں کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس کی وجہ سے کسی کی زندگی میں کوئی پریشانی ہو، یہ مجھے اچھا نہیں لگتا۔



نعمان جاوید نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتا کہ اب ان کی زندگی میں کیا چل رہا ہے، میرے پاس ان کیلئے سوائے عزت اور دعا کے کچھ بھی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پتنگ باز سجناں فیم گلوکارہ فریحہ پرویز کی کئی سال قبل اپنے دوسرے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے علیحدگی ہوگئی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 16:31 GMT+5 , Processed in 0.043931 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list