Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 266|Reply: 0

امریکا: خاتون کو دوائیوں کی جگہ انسانی اعضا موصول، پولیس بھی حیران

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178389
Post time 2025-11-4 16:45:18 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

امریکی ریاست کینٹکی میں ایک خاتون ڈاک کے ذریعے دوائیوں کے بجائے انسانی اعضا پر مشتمل پیکج موصول ہونے پر شدید صدمے میں آ گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق خاتون نے ڈاک کے ذریعے ادویات منگوائی تھیں، تاہم جب انہوں نے پیکج کھولا تو اندر انسانی بازو اور انگلیاں برف میں محفوظ حالت میں موجود تھیں۔

خاتون نے فوراً 911 پر کال کی، جس کے بعد کرسچن کاؤنٹی کے کورونر اسکاٹ ڈینیئل موقع پر پہنچے اور انسانی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر مقامی مردہ خانے منتقل کیا۔

رپورٹس کے مطابق پیکج میں دو انسانی بازو اور چار انگلیاں شامل تھیں، جنہیں ایک کورئیر کمپنی کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ پیکج دراصل نیش وِل (Nashville) سے بھیجا گیا تھا اور کسی اسکول یا اسپتال کے سرجیکل ٹریننگ سینٹر کے لیے مخصوص تھا، لیکن غلطی سے خاتون کے پتے پر پہنچ گیا۔

کورونر کے مطابق پیکج میں موجود اعضا چار مختلف افراد کے جسموں سے تعلق رکھتے تھے، تاہم نہ تو پیکج بھیجنے والے کورئیر کا نام سامنے آیا اور نہ ہی خاتون کی شناخت ظاہر کی گئی۔

جب اسکاٹ ڈینیئل سے انسانی اعضا کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، ’میں نے تفصیل سے نہیں پوچھا، لیکن غالباً یہ کسی میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں تربیت کے لیے عطیہ کردہ لاشوں کے اعضا ہوں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ خاتون نے درست قدم اٹھایا کہ وہ فوراً پولیس کو اطلاع دی، کیونکہ یہ ایک سنگین اور غیر معمولی واقعہ تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک دن بعد خاتون کو آخرکار اُن کی حقیقی دوائیاں بھی موصول ہو گئیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 17:29 GMT+5 , Processed in 0.045044 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list