Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 1017|Reply: 0

پاکستان کے ایتھلیٹ احمد عزیر نے آئرن مین 70.3 انطالیہ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178389
Post time 2025-11-4 16:45:21 | Show all posts |Read mode
  جنگ فوٹو

پاکستان کے ایتھلیٹ احمد عزیر نے آئرن مین 70.3 انطالیہ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان کے ایتھلیٹ احمد عزیر نے ترکیے کے شہر انطالیہ میں ہونے والی ہاف آئرن مین مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

سوئمنگ، بائیک رائیڈ اور رننگ پر مشتمل ہاف آئرن مین کے طور پر مشہور ایونٹ میں دنیا کے 90 ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا،  احمد عزیر آئرن مین انطالیہ مکمل کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔

آئرن مین 70.3 میں ایتھلیٹس کو ایک ساتھ 1.9 کلو میٹر اوپن واٹر سوئمنگ، 90 کلو میٹر بائیک رائیڈ اور 21.1 کلو میٹر رننگ کرنا ہوتی ہے۔

انطالیہ کے ایونٹ میں انگلینڈ کے سیم بارلے ٹاپ پر رہے۔

احمد عزیر کوہ پیمائی کے ساتھ دنیا کی میراتھنز میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں، ان کی اہلیہ انعم عزیر بھی کوہ پیما اور رنر اَپ ہیں۔

احمد عزیر کا کہنا ہے کہ سمندر کے کنارے ہونے والا ایونٹ بڑا چیلنجنگ ہوتا ہے، یہ ورلڈ سیریز کا حصہ ہے،  مقابلہ سخت ہوتا ہے، ایتھلیٹس کے لیے اسے مکمل کرنا ایک بڑا اعزاز ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 17:29 GMT+5 , Processed in 0.043735 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list