Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 662|Reply: 0

عماد عرفانی نے اپنی محبت کی دلچسپ داستان سنا دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208635
Post time 2026-3-10 15:07:37 | Show all posts |Read mode
  عماد عرفانی اور مریم شفاعت — فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی اور ان کی اہلیہ مریم شفاعت نے اپنی محبت کی دلچسپ داستان سنا دی۔

عماد عرفانی نے حال ہی میں اپنی اہلیہ مریم شفاعت کے ہمراہ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔

اُنہوں نے رمضان ٹرانسمیشن میں انکشاف کیا کہ ہماری شادی کو ابھی 18 سال ہوئے ہیں، لیکن ہم دونوں7 مارچ 1996ء سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

عماد عرفانی نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات لاہور میں ایک دوست کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی اور اس وقت ہماری عمر مشکل سے 16 سال تھی، اس ملاقات کے بعد اس وقت کسی سے رابطے کے لیے بس ٹیلی فون ہی ہوتے تھے، تو ہماری ایک دوسرے سے بات چیت فون پر ہی شروع ہوئی تھی۔

مریم شفاعت نے بتایا کہ پہلے میں نے عماد کو فون کیا تھا کیونکہ یہ تو بہت شرمیلے تھے۔   
اداکار عماد عرفانی کا شاعرِ مشرق علامہ اقبال سے کیا رشتہ ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔    

اُنہوں نے بتایا کہ دوست کی سالگرہ کے موقع پر جب میں نے پہلی بار عماد کو دیکھا، تو میں نے یہ بات نوٹ کی کہ عماد نے کسی لڑکی کی طرف نہیں دیکھا اور شاید مجھے بھی نہیں دیکھا ہو گا، تو مجھے یہ خوبی بہت پسند آئی۔

اداکار نے اپنی اہلیہ کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بارے میں سوچا، تو میرے ذہن میں یہ بات بھی تھی کہ میں تو اتنا شرمیلا ہوں، مجھے لوگوں سے بات کرنے میں بھی شرم آتی ہے، میں  کیسے اس  انڈسٹری میں قدم رکھوں گا؟

اُنہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اس وقت مجھے مریم نے بہت حوصلہ دیا اور کہا کہ شرمیلا ہونا آپ کی شخصیت کا حصہ ہے اور میں آپ کو لکھ کر دیتی ہوں کہ یہی چیز آپ کی طاقت بن جائے گی اور میرے خیال سے میرے ساتھ یہی ہوا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 11:31 GMT+5 , Processed in 0.049111 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list