Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 866|Reply: 0

جارجینا کو غیر متوقع انداز میں شادی کی پیشکش کی: کرسٹیانو رونالڈو

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178416
Post time 2025-11-6 16:12:14 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

فٹبال کے عالمی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے پہلی بار اپنی منگیتر جارجینا روڈریگز کو شادی کی پیشکش کے لمحے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی منگنی کا لمحہ بالکل غیر منصوبہ بند تھا۔

حالیہ انٹرویو میں رونالڈو نے بتایا کہ جارجینا کو انگوٹھی کی قیمت یا چمک دمک سے کوئی غرض نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات سے پیار ہے کہ اسے انگوٹھی کی پرواہ نہیں تھی، اس نے بس مجھ سے پوچھا کہ کیا میں سچا ہوں؟ میں نے کہا کہ ہاں، میں تمہیں چاہتا ہوں اور تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

رونالڈو نے اعتراف کیا کہ اس لمحے میں بے حد جذباتی ہوگیا تھا، میں رویا تو نہیں، لیکن آنکھوں میں آنسو ضرور تھے۔   
رونالڈو اور جارجینا کی شادی کب اور کہاں ہو سکتی ہے؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے درمیان ایک بریک اپ پیکٹ بھی طے ہے   

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے انگوٹھی کا ہیرا خود جارجینا کے ذوق کے مطابق منتخب کیا، وہ ہمیشہ خوبصورت پتھر کا خواب دیکھتی تھی، میں نے کافی محنت کے بعد وہ ڈائمنڈ ڈھونڈا جو اسے پسند آئے۔

رونالڈو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ میں خود کو زیادہ رومانوی شخص نہیں سمجھتا، مگر یہ لمحہ قدرتی طور پر پیش آگیا، یہ تقریباً رات ایک بجے کا وقت تھا، میری بیٹیاں سو چکی تھیں، ایک دوست نے انگوٹھی دی اور اسی وقت میرے دونوں بچے اندر آئے اور بولے ڈیڈی، آپ ماما کو انگوٹھی دینے والے ہیں، تب مجھے لگا کہ یہی صحیح وقت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ یہ لمحہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا، لیکن سب کچھ خودبخود خوبصورت بن گیا، میں جانتا تھا کہ کبھی نہ کبھی میں یہ کروں گا، لیکن اس رات کا ارادہ نہیں تھا، دوست ویڈیو بنا رہے تھے، سب کچھ بالکل پرفیکٹ ہوگیا۔

البتہ، شادی کے بارے میں سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ابھی اس کی کوئی جلدی نہیں، ہم نے ورلڈ کپ کے بعد شادی کرنے کا سوچا ہے، ٹرافی کے ساتھ، جارجینا کو بڑی تقریبات پسند نہیں، تو میں اس کی خواہش کا احترام کروں گا۔

یاد رہے کہ اس جوڑے نے اگست میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا اور ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں جارجینا کی انگوٹھی نمایاں تھی، رپورٹس کے مطابق یہ ہیرا 37 قیراط کا ہے جس کی مالیت تقریباً 5 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 19:18 GMT+5 , Processed in 0.051364 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list