Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 499|Reply: 0

انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ دماغی کارکردگی کیلئے محفوظ قرار

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178416
Post time 2025-11-6 17:29:57 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وقفے وقفے سے روزہ رکھنے (Intermittent Fasting) سے بالغ افراد کی دماغی صلاحیتوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا، بلکہ فیصلہ سازی، یادداشت اور مسئلے حل کرنے کی صلاحیت برقرار رہتی ہے۔

یہ تحقیق سائیکولوجیکل بلیٹن (Psychological Bulletin) میں شائع ہوئی ہے، جس میں ماہرین نے تقریباً 3500 شرکاء پر مبنی 71 سابقہ مطالعات کا تجزیہ کیا۔

یونیورسٹی آف آکلینڈ کے ماہرِ نفسیات ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیوڈ مورو (David Moreau) کے مطابق ہماری بنیادی دریافت یہ تھی کہ قلیل مدتی روزہ رکھنے سے ذہنی کارکردگی میں کسی قسم کی کمی کا کوئی تسلسل سے ثبوت نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ روزہ رکھتے ہیں، ان کی کارکردگی تقریباً اُن لوگوں جیسی ہی رہتی ہے جنہوں نے حال ہی میں کھانا کھایا ہو، یعنی کھانے کے بغیر بھی ذہنی صلاحیت مستحکم رہتی ہے۔   
میلاٹونن کے طویل استعمال سے دل کی ناکامی کا خطرہ

تحقیق کاروں نے TriNetX گلوبل ریسرچ نیٹ ورک کے ذریعے 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد بالغ افراد کے پانچ سالہ طبی ریکارڈز کا تجزیہ کیا   

تحقیق کے مطابق 12 گھنٹے تک کے روزے سے دماغی کارکردگی پر کوئی منفی اثر نہیں دیکھا گیا، تاہم 12 گھنٹے سے زیادہ کے روزے میں معمولی کمی محسوس کی گئی۔

مزید یہ کہ بچوں میں روزہ رکھنے کے اثرات نسبتاً زیادہ دیکھے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم عمر افراد کو باقاعدہ کھانے کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے۔

پروفیسر مورو کے مطابق بچوں کی دماغی نشوونما کے دوران انہیں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، اس لیے ان پر فاسٹنگ کے اثرات مختلف ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ صحت مند بالغ افراد کے لیے وقفے وقفے سے روزہ رکھنا محفوظ ہے۔

تحقیق کے مطابق مختصر مدت کے روزے کے دوران بالغ افراد کی ذہنی کارکردگی مستحکم رہتی ہے، اس لیے انہیں وقتی بھوک یا فاسٹنگ کے دوران دماغی کمزوری کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 19:18 GMT+5 , Processed in 0.047419 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list