Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 827|Reply: 0

ظہران ممدانی کی جنید خان سے حیران کن مشابہت، سوشل میڈیا پر چرچا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194418
Post time 2025-11-7 14:57:10 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹوز

حال ہی میں منتخب ہونے والے نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی ناصرف امریکا بلکہ پاکستان میں بھی خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔  

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ظہران ممدانی کی شکل پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان سے حیران کن حد تک ملتی جلتی ہے۔

افریقی ملک یوگنڈا میں پیدا ہونے والے ظہران ممدانی مسلمان، انہوں نے 34 سال کی عمر میں امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا اور نوجوان ووٹرز کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، ان کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کے مسلمان ان کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔   
ظہران ممدانی کی نریندر مودی پر کڑی تنقید، پرانی ویڈیو وائرل

نیو یارک سٹی کے نو منتخب مسلمان میئر ظہران ممدانی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔    

پاکستان میں ظہران ممدانی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین فوراً ان کو جنید خان سے مشابہت دینے لگے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو جنید خان کی کاربن کاپی لگ رہے ہیں، جبکہ دوسرے نے کہا یہ تو جنید خان سے بھی زیادہ جنید خان لگ رہے ہیں، ایک اور نے تبصرہ کیا کہ یہ تو کال بینڈ والے جنید خان جیسے ہیں، جبکہ ایک نے مزاحیہ انداز میں لکھا یہ تو جنید خان اور پنکج ترپاٹھی کا امتزاج لگ رہے ہیں۔

اداکار جنید خان نے بھی یہ دلچسپ موازنہ نظرانداز نہیں کیا، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے اگلی بار جب نیویارک سٹی آؤں گا تو وی آئی پی ٹریٹمنٹ ضرور ملے گا۔   

سوشل میڈیا پر ظہران ممدانی اور جنید خان کی مشابہت پر تبصرے جاری ہیں اور صارفین اس دلچسپ مماثلت پر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 06:30 GMT+5 , Processed in 0.049993 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list