Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 167|Reply: 0

فرانس: شہری کو اپنے باغ سے 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194418
Post time 2025-11-7 16:15:16 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

فرانس میں ایک شخص کو اپنے گھر کے باغ سے 8 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 7 لاکھ یورو) مالیت کے سونے کے بسکٹ اور سکے مل گئے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ انوکھا واقعہ فرانس کے شہر نیوویل سور ساون (Neuville-sur-Saône) کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک شخص اپنے باغ میں سوئمنگ پول کے لیے کھدائی کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران اسے پلاسٹک کے بیگز میں بند 5 سونے کے بسکٹس اور درجنوں سکے ملے۔

شہری نے فوراً اس خزانے کی اطلاع ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف کلچرل افیئرز کو دی۔

حکام کی جانب سے مکمل تحقیقات کے بعد فیصلہ سنایا گیا کہ چونکہ یہ خزانہ کسی آثارِ قدیمہ کا حصہ نہیں ہے بلکہ بظاہر جدید دور کی ملکیت ہے، اس لیے شہری اسے اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔   
کیا سونا درختوں پر اُگ سکتا ہے؟ سائنسدانوں نے پتہ لگا لیا

ایک نئی سائنسی تحقیق میں سونے کی پیداوار سے متعلق حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔   

مقامی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق زمین کے پچھلے مالک کی موت ہوچکی ہے اور اس بات کا کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ یہ سونا وہاں کب اور کیسے دفن کیا گیا تھا۔

فرانسیسی اخبار Le Progrès کے مطابق یہ خزانہ پانچ سونے کی اینٹوں اور متعدد سکوں پر مشتمل تھا جو پلاسٹک بیگز میں لپٹا ہوا تھا۔

یہ انوکھا واقعہ پورے فرانس میں دلچسپی کا باعث بن گیا ہے اور شہریوں نے اس شخص کو خوش نصیب ترین گارڈنر قرار دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 06:30 GMT+5 , Processed in 0.053544 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list