Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 610|Reply: 0

پیرس: لوور میوزیم کے سائبر سیکیورٹی سسٹم میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194418
Post time 2025-11-7 19:29:59 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

پیرس کے لوور میوزیم میں دن دہاڑے 7 منٹ میں ہونے والی 102 ملین ڈالرز کی ڈکیتی کے تفتیش کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی سسٹم کا پاس ورڈ ’لوور‘ تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں نے ادارے کے ڈیجیٹل دفاعی نظام کی خامی سے پردہ اُٹھا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میوزیم کے سیکیورٹی سسٹم کے پاس ورڈ کا اندازہ باآسانی لگایا جاسکتا تھا۔

فرانس کی نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی نے 19 اکتوبر کو ہونے والی اس صدی کی سب سے بڑی ڈکیتی کی تحقیقات کے دوران ادارے کے کمزور سیکیورٹی سسٹم کا انکشاف کیا ہے۔   
پیرس: لوور عجائب گھر سے کون کون سے اور کتنی مالیت کے نادر زیورات چوری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے معروف لوور میوزیم میں اتوار کے روز فلمی انداز میں ہونے والی چوری، جس میں 4 چور کھڑکی سے آئے اور صرف 7 منٹ میں خزانہ لوٹا اور 2 موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے، نے دنیا بھر کو تشویش میں مبتلا اور میوزیم کے حفاظتی نظام پر کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔   

ان کا کہنا ہے کہ لبریشن آؤٹ لیٹ کی حاصل کردہ خفیہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایجنسی نے ’لوور‘ پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے میوزیم کے ویڈیو سرویلنس سرورز تک رسائی حاصل کی تھی۔ اس کمزوری کی نشاندہی پہلی مرتبہ 2014 میں آڈٹ کے دوران کی تھی۔  

2014 کی آڈٹ رپورٹ میں میوزیم کے سائبر سیکیورٹی نظام میں سنگین کوتاہیاں پائی گئی تھیں، جس میں انتہائی اہم حفاظتی نظام کے تحفظ کے لیے دو دہائیوں پرانے سافٹ ویئر پر انحصار کرنا شامل تھا۔

2014 کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جو اس پاس ورڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے وہ میوزیم پر حملہ، فن پاروں کو نقصان اور چوری بھی کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ لوور میوزیم کی انتظامیہ نے ایجنسی کے انتباہات کے بعد پاس ورڈ یا اپنے سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا یا نہیں۔

تاہم مذکورہ رپورٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا ہے۔ صارفین میوزیم کی انتظامیہ اور انتہائی آسان پاس ورڈ رکھنے والے سیکیورٹی پرسن کی ذہانت پر سوال اُٹھا رہے ہیں۔

ایک صارف نے حفاظتی نظام کی اس خامی پر تنقید کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگر میں پاس ورڈ رکھتا تو کم از کم ’لوور 1234‘ رکھتا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 06:30 GMT+5 , Processed in 0.050231 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list