Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 645|Reply: 0

پاکستان سے پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کا روسی وفد اسلام آباد آئے گا: روسی سفارتخانہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194418
Post time 2025-11-7 20:09:33 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا روسی وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

روسی سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روسی پارلیمنٹ کے نمائندے 11 اور 12 نومبر کو بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچیں گے۔

اعلامیے کے مطابق روسی وفد کی قیادت فیڈریشن کونسل کے نائب اسپیکر سینیٹر کونسٹانٹین کوساچیف کریں گے، جبکہ اسٹیٹ ڈوما کے ڈپٹی چیئرمین الیگزینڈر باباکوف بھی وفد کی قیادت کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس پاکستان دوستی گروپ کے چیئرمین ولادیمیر چیزوف بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

روسی سفارتخانے نے بتایا کہ ولادیمیر چیزوف نے فروری 2024 میں پاکستان کے عام انتخابات کا مشاہدہ کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روسی وفد کی پاکستانی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جس میں پارلیمانی تعاون کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 06:30 GMT+5 , Processed in 0.049370 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list