Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 212|Reply: 0

توانائی شعبے کا گردشی قرض، 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194418
Post time 2025-11-8 02:00:11 | Show all posts |Read mode
  

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے توانائی شعبے کے گردشی قرض کےلیے 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں توانائی شعبے میں اصلاحات اور بقایاجات کے تصفیے کا فریم ورک منظور کیا گیا۔

ای سی سی اجلاس میں پاور پلانٹس، بجلی گھروں، او جی ڈی سی ایل اور سوئی ناردرن کے واجبات کے تصفیے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں توانائی شعبے کی مالی پائیداری اور لاگت میں کمی کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا جبکہ توانائی شعبے کے گردشی قرض کےلیے 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دی۔ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے لیے جاری کی جائے گی۔

اجلاس میں بیرون ملک ترسیلات پر دی جانے والی مراعات کے بتدریج خاتمے کی منظوری دی گئی اور کہا گیا کہ ریمیٹنس اسکیمز کا خاتمہ مرحلہ وار اور اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ کو زرعی تحقیق کےلیے فنڈز کی اندرونی منتقلی کی اجازت اور وزارت داخلہ کےلیے 96 کروڑ سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔  

ای سی سی اجلاس میں وزارت بحری کی پی آئی بی ٹی کے استعمال سے متعلق سمری موخر، سی ڈی اے سے پی ڈبلیو ڈی کے عملے کے مستقبل سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی۔

اجلاس میں کھاد کارخانوں کےلیے مارڈی گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی اور قیمتوں کے تعین کی منظوری دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 06:26 GMT+5 , Processed in 0.055754 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list