Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 240|Reply: 0

ابوظبی: ماحول دوست مسجد جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج نہیں کرے گی اکتوبر میں کھولی جائے گی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205721
Post time 2025-10-10 09:45:06 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ماحول دوست مسجد تعمیر کر رہا ہے جو کسی قسم کی کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج نہیں کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظبی میں تعمیر کی جانے والی یہ نیٹ زیرو انرجی مسجد دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی ایسی مسجد ہوگی جو مٹی اور سولر پینلز سے تعمیر کی جا رہی ہے۔

برطانوی کمپنی اروپ کی ڈیزائن کردہ اس مسجد کو اکتوبر میں عوام کے لیے کھولا جائے گا، جس میں 1300 نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔

مسدار سٹی کی جانب سے تعمیر کردہ یہ مسجد اپنی توانائی کی 100 فیصد ضروریات سولر پینلز کی مدد سے پوری کرے گی جبکہ ایسا کولنگ اور سرکولر ڈیزائن اپنایا گیا ہے جو توانائی کی ضروریات کو ایک تہائی جبکہ پانی کی ضروریات کو 50 فیصد تک کم کر دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مسجد کی تیاری میں ایک بڑا چیلنج قبلہ رخ کو یقینی بنایا تھا۔ اس کے علاوہ سورج اور حرارت کے اثرات کو کم از کم رکھنے کے لیے مختلف طریقوں جیسے اینگل ونڈوز اور اسکائی لائٹس، وال انسولیشن اور کولنگ میٹریلز وغیرہ کو آزمایا۔  

علاوہ ازیں سنسرز کے ذریعے درجہ حرارت اور نمی کو مانیٹر کرکے پنکھوں اور ائیر کنڈیشنرز کو اسی وقت آن کیا جائے گا، جب ضروری ہوگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 05:42 GMT+5 , Processed in 0.045343 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list