Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 962|Reply: 0

میٹا اے آئی کی آواز بن کر دیپیکا پڈوکون نے ایکسنٹ پر تنقید کا جواب دے دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-10 20:57:29 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

دیپیکا پڈوکون نے میٹا اے آئی کی آواز بننے اور ایکسنٹ پر کی جانے والی تنقید پر کھل کر بات کی ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں متعدد ممالک میں میٹا اے آئی کی نئی آواز بننے کا اعزاز حاصل کیا، سی این بی سی کے گلوبل لیڈرشپ سمٹ میں دیپیکا نے اپنے ابتدائی کیریئر میں آواز اور ایکسنٹ پر ہونے والی تنقید کے تجربات شیئر کیے۔

انہوں نے کہا کہ میں وہ ہوں جس کی آواز اور ایکسنٹ کو انڈسٹری میں قدم رکھنے پر مذاق کا نشانہ بنایا گیا اور اب اچانک میں میٹا اے آئی کی آواز بن گئی ہوں لیکن میں اس پر فخر کرتی ہوں، میرا خیال ہے شاید یہی وجہ ہے کہ یہ سب ممکن ہوا۔   
اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھارت میں مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر

اداکارہ دپیکا پڈوکون کو وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ملک کی پہلی مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔   

دیپیکا کا کہنا تھا کہ آواز پر تنقید سے لے کر جدید ٹیکنالوجی کی نمائندگی تک کا سفر میری مضبوط شخصیت اور اداکاری سے باہر اثر کو ظاہر کرتا ہے۔

اداکارہ نے تفریحی صنعت میں اے آئی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اگرچہ اے آئی حیرت انگیز امکانات فراہم کرتا ہے، لیکن یہ انسانی جذبات یا اداکار کی کارکردگی کی گہرائی کو دوبارہ تخلیق نہیں کر سکتا۔

دیپیکا نے مزید کہا کہ ایک چیز جس کا یقین ہے وہ یہ ہے کہ اے آئی انسان کے جذبات کی جگہ نہیں لے سکتا آپ اے آئی میں روح نہیں بھر سکتے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:38 GMT+5 , Processed in 0.058617 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list