Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 338|Reply: 0

خیبر پختونخوا میں انفلوئنزا وائرس پھیلنے کا خطرہ، ہنگامی ایڈوائزری جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-10 21:30:05 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

محکمہ صحت نے فلو کے خطرات کے پیشِ نظر ہنگامی ایڈوائزری جاری کردی۔

ہیلتھ ایڈوائزری نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی سفارشات پر تیار کی گئی ہے جس میں فلو سے بچاؤ، کنٹرول اور علاج سے متعلق جامع ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں اپریل تک انفلوئنزا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ فلو کے کیسز میں نومبر سے اپریل تک اضافے کا امکان ہے اس لیے بزرگ، 5 سال سے کم عمر بچے اور حاملہ خواتین محتاط رہیں،  دائمی امراض کے مریض خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ صحت نے صوبے کے تمام اسپتالوں کو اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

محکمہ صحت نے یہ بھی بتایا کہ جاپان، سنگاپور اور تھائی لینڈ میں فلو کیسز بڑھنے کے بعد الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے فلو سے بچاؤ کی ویکسین کو مؤثر حفاظتی اقدام قرار دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ہاتھوں کی صفائی اور ماسک کے استعمال سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ممکن ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:39 GMT+5 , Processed in 0.050132 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list