Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 833|Reply: 0

حالیہ دفاعی تقاضوں کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا عہدہ ختم کیا جائے گا، وزیر قانون

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-11 02:09:17 | Show all posts |Read mode
  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فائل فوٹو  

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  کا کہنا ہے کہ تجویز ہے حالیہ دفاعی تقاضوں کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا عہدہ ختم کیا جائے گا، 27 نومبر تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا یہ عہدہ بحال رہے گا۔

پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 1973 سے پہلے کمانڈر انچیف ہی دفاعی فورسز کا سربراہ ہوتا تھا، جس دن پارلیمان نے آرمی چیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت پانچ سال کی اسی دن دو سال بڑھ گئی تھی۔

وزیر قانون نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے کسی بحث اور نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، آرمی چیف کی مدت کا تعین قانون کے مطابق ہوچکا ہے اس کے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، یہ غیر ضروری بحث ہے کہ 29 یا 27 نومبر کو آرمی چیف کی مدت ملازمت ختم ہونی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور آرمی چیف میں فرق کیا ہے، اس کی وضاحت آئین میں موجود ہے، آرمی چیف نے جنگ میں دونوں ساتھیوں کو ساتھ ملا کر لیڈ کیا، چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کی مدت کا تعین آئین کے مطابق کیا جائے گا، وزارت دفاع آرمی ایکٹ میں معمولی ترمیم پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کون سے مقدمات آئینی عدالت یا سپریم کورٹ سنے گی، اس کی بھی پوری وضاحت کر دی ہے، سو موٹو کو ختم کیا گیا، کورٹ پہلے مطمئن کرے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:39 GMT+5 , Processed in 0.051073 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list