Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 846|Reply: 0

پروڈیوسرز نے مجھے غیر اخلاقی پیشکشیں کیں، اداکارہ رینوکا شاہانے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-11 02:48:08 | Show all posts |Read mode
  رینوکا شاہانے : فوٹو فائل  

بالی ووڈ اداکارہ رینوکا شاہانے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کے جنسی استحصال کے ایک اور واقعے سے پردہ اٹھا دیا۔

بالی ووڈ اور ٹی وی کی مقبول اداکارہ رینوکا شاہانے نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کاسٹنگ کاؤچ کے تجربات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض پروڈیوسرز نے انہیں غیر اخلاقی پیشکشیں کیں، جس سے ان کی اور دیگر خواتین اداکاراؤں کی راہ میں مشکلات پیدا ہوئیں۔   
سلمان خان کے ساتھ ڈیبیو، کیریئر کے عروج پر بالی ووڈ کو چھوڑنے والی اداکارہ

فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے وہ ایک کامیاب ماڈل تھیں اور 1993 میں مس انڈیا کا تاج جیت چکی تھیں۔    

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ایک پروڈیوسر میرے گھر آیا اور مجھ سے کہا کہ وہ شادی شدہ ہے، لیکن مجھ سے درخواست کی کہ میں اس کے ساتھ رہنے کے بدلے ایک ساڑی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن جاؤں، جبکہ اس کا مجھے ماہانہ معاوضہ بھی ملے گا، جسے سن کر  میری ماں اور میں دنگ رہ گئیں،  میں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی اور پروڈیوسر نے کسی اور پر توجہ مرکوز کر دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایسی صورتحال کا سامنا کرنے پر قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، اور طاقتور افراد کبھی کبھار مزاحمت کرنے والوں کو دھمکیاں دیتے ہیں، پروجیکٹس سے ہٹاتے ہیں یا ادائیگی روک دیتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:41 GMT+5 , Processed in 0.053349 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list