Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 1012|Reply: 0

بھارت نے ایشیا کپ میں جو حرکت کی وہ کھیلوں میں نہیں ہونی چاہیے، عماد شکیل بٹ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193697
Post time 2025-10-10 09:50:50 | Show all posts |Read mode
  تصویر بشکریہ جیو نیوز

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ بھارت نے ایشیا کپ میں جو حرکت کی وہ کھیلوں میں نہیں ہونی چاہیے جبکہ حارث رؤف نے جو گراؤنڈ میں کیا اس کا مزہ تو آیا۔

عماد بٹ نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف میرے سنیئر ہیں اور پاکستان کے اسٹار ہیں، درخواست کروں گا کہ سیاسی معاملات ہیں ان کو اسپورٹس سے ہٹ کر رکھیں، کھیلوں میں یہ چیزیں نہیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی اور جذبے سے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 41 برسوں کے بعد ہونے والا فائنل دیکھنے کا مزہ آیا مجھے بھی کرکٹ بہت پسند ہے۔

عماد بٹ نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ کیلئے نومبر میں ڈھاکہ میں سیریز ہونے جارہی ہے جس کے 13، 14 اور 16 نومبر کو میچز کھیلے جائیں گے، ٹیم کا مورال کافی بلند ہے، چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کے بعد ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگا، سیریز جیت کر پاکستان کو ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہنچائیں گے۔

پرو ہاکی لیگ کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال پر عماد بٹ نے کہا کہ پرو لیگ پاکستان ہاکی کے بحالی کیلئے بہت اہم ٹاسک ہے، پرو لیگ میں حصہ لینے کیلئے نو سال انتظار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلیں گے، شروع میں تھوڑی مشکل ہوگی لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں، میری ٹیم پوری جان لڑائے گی، پرو لیگ کے ذریعے اپنی رینکنگ کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

کپتان پاکستان ہاکی ٹیم عماد بٹ نے مزید کہا کہ پی ایچ ایف کے ساتھ تاحال ڈیلیز کے معاملات حل نہیں ہوئے، فیڈریشن کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، فیڈریشن نے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے، امید ہے معاملات حل ہو جائیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 12:07 GMT+5 , Processed in 0.048978 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list