Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 679|Reply: 0

ماہرہ خان کا کراچی سے محبت اور اسکی حالت زار پر مایوسی کا اظہار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193697
Post time 2025-10-10 09:50:51 | Show all posts |Read mode
  — تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

عالمی سطح پر شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شہر کراچی کو اپنی نظر سے پیش کرتے ہوئے اس سے محبت اور اس کی حالت زار پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کراچی کے علاقے برنس روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کھینچی گئی تصاویر شیئر کی، جن میں چھوٹی گلی محلوں میں رنگ عیاں ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے کراچی کے حوالے سے ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا اور لکھا کہ کبھی کبھی میں اپنے شہر کراچی کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔  








ماہرہ خان لکھتی ہیں کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں اپنے کام کی وجہ سے ان جگہوں پر بھی جاتی ہوں جہاں اس سے قبل کبھی جانے کا موقع نہیں ملا، وہ سڑکیں اور بستیاں بھی دیکھیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی، ہم بلبلے میں رہتے ہیں۔ پریشانیاں، ہم سب کو ہیں لیکن میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہے جو ہمیشہ سے تکلیف میں رہے ہیں، جن گھروں میں گھنٹوں بجلی نہیں ہوتی، روزانہ کی بنیاد پر کھانے کے لیے بمشکل کچھ ہوتا ہے۔ گند جو ہفتوں جمع رہتی ہے، اس شہر میں امیر اور غریب کا فرق بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے یہ سب دیکھا ہے لیکن میں نے بچوں کو ہنستے، کھیلتے بھی دیکھا ہے۔ اسکول سے واپس آتے بچوں کو اور ایک ماں کو تازہ پراٹھے بناتے دیکھا ہے جس کا بیٹا روزی کمانے کے لیے نکل رہا تھا، میں نے ایک گلی بھی دیکھی جہاں ایک مندر، چرچ اور ایک مسجد نے دیوار شیئر کی تھی۔ میں نے مسکراہٹیں دیکھی جن میں اداسی تھی پھر بھی ایک امید تھی، جدوجہد سے بھری زندگی۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی، میں تم سے پیار کرتی ہوں، مجھے افسوس ہے کہ ہم اس کی دیکھ بھال اس طرح نہیں کر سکے، جس طرح ہمیں کرنی چاہیے تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 12:07 GMT+5 , Processed in 0.051592 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list