Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 235|Reply: 0

سابق کپتان مصباح الحق کا سری لنکن کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا بیان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-14 23:46:02 | Show all posts |Read mode
سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے معروف بیٹر مصباح الحق نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہمان کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان جاری رکھتے ہوئے اپنے بلند حوصلے اور اعلیٰ عزائم کی بدولت دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا،اس ضمن میں پی سی بی کے چیئرمین محسن رضا نقوی کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں۔

کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آنے کے بعد خوف کا شکار بیشتر مہمان کھلاڑیوں نے واپس وطن جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ تاہم، پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے سری لنکا کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطوں اور مہمان کھلاڑیوں کو بھرپور تحفظ کی یقین دہانی کی بدولت دورہ پاکستان جاری رہنا ممکن ہوا،محسن نقوی نے بھرپور کاوشیں کی اور مہمان اسکواڈ کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضمانت دے کر دورہ جاری رکھنے پر راضی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔اگر سری لنکا کرکٹ ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر پاکستان سے چلی جاتی تو ملک میں ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ تعطل کا شکار ہو جاتی،طویل جدوجہد کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئی ہے، پوری قوم سری لنکا کی شکر گزار ہے کہ اس نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو روکنے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ سری لنکا کے دورہ کے بعد پاکستان میں سہ قومی کرکٹ سیریز کا انعقاد قابل تحسین اور خوش آئند ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:38 GMT+5 , Processed in 0.051178 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list