Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 576|Reply: 0

26 ماہ بعد سنچری، بابر اعظم نے مداحوں سے کیا کہا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194409
Post time 2025-11-15 14:42:11 | Show all posts |Read mode
  تصویر بشکریہ بابر اعظم/ ایکس

قومی کرکٹر بابر اعظم نے بلآخر 807 دنوں کے بعد سنچری بنا کر آؤٹ فارم ہونے کے کالے بادل ہٹادیے۔

بین الاقوامی کرکٹ کی 83 اننگز کے بعد بابر اعظم کے مداحوں کا انتظار ختم ہوا، سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں قومی کرکٹر کے بلے نے اپنا جادو جگایا اور 102 رنز اسکور کیے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد بابر اعظم نے پوسٹ شیئر کی۔








انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے میچ سے اپنی چند تصاویر شیئر کی اور کیپشن میں  ’الحمدللّٰہ‘ لکھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بابر اعظم کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔   
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ’ناپسندیدہ‘ ریکارڈ برابر کر دیا

پاکستانی بلےباز بابراعظم نے ویرات کوہلی کا منفرد ریکارڈ برابر کر دیا۔   

واضح رہے کہ بابراعظم کی شاندار سنچری کے ساتھ پاکستان سے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا، 289 رنز کا ہدف پاکستان نے دس گیندیں پہلے حاصل کر لیا۔

بابر اعظم نے 8 دل فریب چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے، اس سنچری کے لیے انہوں نے 2 سال 2 ماہ سے زیادہ عرصہ صبر کیا۔

سنچری بنانے کے بعد بابر اعظم نے پہلے ڈریسنگ روم اور پھر آسمان کی طرف دیکھا اور پھر سجدہ کیا۔   
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابراعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔   

ناظرین نے ہر اسٹروک پر انہیں جی بھر کر داد دی، جب انہوں نے سنچری بنائی تو پورے اسٹیڈیم نے انہیں کھڑے ہو کر داد دی۔ آخر میں وننگ اسٹروک بھی بابراعظم ہی کے حصے میں آیا۔

میچ کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ مداحوں کی سپورٹ سے بہت حوصلہ ملا، جو ہدف تھا اس کے مطابق بیٹنگ کی، سنچری اسکور کرنے کے بعد اعتماد بحال ہوا ہے۔ خود پر بھروسہ تھا کہ سنچری اسکور کرنی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 02:30 GMT+5 , Processed in 0.051088 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list