Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 536|Reply: 0

تحریک انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر ان ہاؤس تبدیلی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے: عبدالقیوم نیازی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194409
Post time 2025-11-15 21:12:18 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر نے کہا کہ کشمیر میں 14 سیٹوں والی جماعت کا حکومت بنانا بیس کیمپ سے مذاق ہے، پی ٹی آئی کے 14 لوٹوں سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے۔

دوسری جانب  سردار عتیق نے اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس اِن ہاؤس تبدیلی کے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے بھی غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور نے  وزارتِ عظمیٰ کےلیے 35 سے زائد ووٹوں کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم انوارالحق تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کرنے اور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے قانون ساز اسمبلی کشمیر کا اجلاس 17 نومبر پیر کو ہوگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 02:33 GMT+5 , Processed in 0.050896 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list