Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 401|Reply: 0

بھارت: پالتو جانوروں پر اختلافات، نوبیاہتا جوڑے نے طلاق کیلئے کیس فائل کردیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193697
Post time 2025-10-10 09:51:01 | Show all posts |Read mode
  

وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ایک نوجوان جوڑے نے اپنے پالتوں جانوروں میں کشیدگی کی وجہ طلاق کے لیے کیس فائل کردیا، کیونکہ ان کے پالتو جانور کتا اور بلی بار بار کوشش کے باوجود مل کر رہنے کو تیار نہیں تھے۔

بھوپال کی فیملی کورٹ کے ذرائع کے مطابق یہ جوڑا ابتدا میں جانوروں سے محبت کی بنیاد پر ایک دوسرے کے قریب آیا، دوستی ہوئی اور بعد میں شادی کر لی۔ لیکن بدقسمتی سے اب انکی پالتو جانوروں سے محبت شاید ان کے درمیان جدائی کا سبب بن جائے۔

دسمبر 2024 میں شادی کے بعد جب یہ جوڑا ایک ساتھ رہنے لگا تو حالات بگڑنے لگے۔ بیوی کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر کا کتا اس کی بلی کو ہراساں کرتا ہے بلکہ کئی بار اس پر حملہ بھی کر چکا ہے۔

شوہر کا دعویٰ تھا کہ اس نے شادی سے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ عورت اپنے پالتو جانور ساتھ نہیں لائے گی۔ اس نے مزید کہا کہ بلی اکثر ان کے فش ٹینک کے آس پاس منڈلاتی رہتی ہے، جس سے گھر کا ماحول کشیدہ ہو جاتا ہے۔

انھیں کئی بار کاؤنسلنگ کے لیے بھیجا گیا اور ان کے رشتہ داروں نے بھی ثالثی کی کوشش کی، لیکن دونوں اپنے اپنے پالتو جانوروں کا ساتھ دیتے رہے اور آخرکار یہ اختلافات طلاق کی وجہ بنی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 12:09 GMT+5 , Processed in 0.051058 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list