Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 475|Reply: 0

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194409
Post time 2025-11-16 16:03:08 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹوز

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، دونوں وزراء تقریباً دو گھنٹے تک ایئرپورٹ پر موجود رہے اور امیگریشن پراسیس کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔

امیگریشن کاؤنٹرز پر رش دیکھ کر وزیر داخلہ نے اظہارِ ناراضی کیا اور عملے کو امیگریشن پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے، وزراء نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن کے تجربے سے متعلق دریافت کیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکر اسٹیکرز بھی چیک کیے، دورانِ جانچ ڈرائیور کی ملازمت کے لیے بیرونِ ملک جانے والے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر روک دیا گیا۔

وفاقی وزیر سالک حسین نے ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا، جس پر مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا اور نجی کمپنی کو ادا کی گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں نوجوانوں کو روکنے والے امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر شاباش دی اور اپنی جیب سے انعام دیا، انہوں نے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دینے کا اعلان کیا۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ سالک حسین نے ہدایت کی کہ پروٹیکر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی دستاویزات کی مکمل تصدیق کی جائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 02:40 GMT+5 , Processed in 0.048466 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list