Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 270|Reply: 0

برازیلی فٹنس انفلوئنسر ڈیانا ایریاز بلند عمارت سے گر کر ہلاک

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194409
Post time 2025-11-16 20:36:28 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

برازیل کی معروف باڈی بلڈر اور فٹنس انفلوئنسر ڈیانا ایریاز 39 برس کی عمر میں مبینہ طور پر اپنے ہائی رائز اپارٹمنٹ سے گر کر جان کی بازی ہار گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیانا ایریاز کے انسٹاگرام پر دو لاکھ سے زائد فالوورز تھے، ڈیانا کی لاش ریو ڈی جنیرو میں واقع بلند عمارت کے باہر سے ملی۔

واقعے سے قبل امدادی حکام کو ڈیانا ایریاز کی رہائش گاہ پر بلایا گیا تھا جہاں وہ جسم پر متعدد زخموں کے ساتھ پائی گئی تھیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم رپورٹس کے مطابق وہ بغیر باضابطہ ڈسچارج ہوئے اسپتال سے چلی گئی تھیں۔

حکام کی جانب سے ڈیانا کی موت کے سلسلے میں پیش آنے والے واقعات کی تفصیل تاحال جاری نہیں کی گئی جبکہ ریو ڈی جنیرو پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ڈیانا ایریاز  برازیل کی فٹنس کمیونٹی میں نہایت مقبول تھیں اور وہ سوشل میڈیا پر ورک آؤٹ روٹین، لائف اسٹائل ٹپس اور باڈی بلڈنگ سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی تھیں۔

حکام اس المناک واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 02:32 GMT+5 , Processed in 0.049712 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list