Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 245|Reply: 0

رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ، پاکستان بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194409
Post time 2025-11-17 04:23:58 | Show all posts |Read mode
  
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ ٹی 20 کے گروپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹیم پاکستان نے گروپ بی میں 3 میں سے 2 میچز کھیلے اور دونوں میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

اس گروپ سے اگلی سیمی فائنلسٹ ٹیم کونسی ہو گی؟ اس کا فیصلہ 18 تاریخ کو بھارت اور یو اے ای کے میچ کے بعد ہو گا۔

ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے بھارت اےکی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی طرف سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف پاکستان نے 14 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستانی اوپنر معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کی، 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے صرف 47 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔

گروپ میچ میں بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 136 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی، بھارتی اوپنر ویبھو سوریا ونشی 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان کی طرف سے شاہد عزیز نے 3، سعد مسعود اور معاذ صداقت نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

معاذ صداقت کو میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 02:33 GMT+5 , Processed in 0.052392 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list