Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 678|Reply: 0

جب آپ کا دل و دماغ بھاری ہونے لگے تو مدد طلب کرلینی چاہیے: منیب نواز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194409
Post time 2025-11-17 21:56:59 | Show all posts |Read mode
پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف فیشن ڈیزائنر منیب نواز نے ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا دماغ بھاری ہونے لگے تو آپ کو اپنے دوستوں سے مدد طلب کرلینی چاہیے۔ اسی وقت دوستوں کا پتہ چلتا ہے کہ کون دوست ہے اور کون نہیں۔

حال ہی میں فیشن ڈیزائنر نے جیو کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر، روحانیت سمیت مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صحت و تندروستی کو حقیقی انداز میں دیکھتا ہوں، نہ کہ جم کے نظریے سے، لوگوں کے جب کپڑے تنگ ہونے لگتے ہیں تو وہ جم جوائن کر لیتے ہیں، اسی طرح جب آپ کا دماغ بھاری ہونے لگے تو آپ کو مدد طلب کرلینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی اچھی صحت و ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اس کے ارد گرد اچھے لوگ، دوست، رشتے دار موجود ہوں، جن سے مشکل وقت میں بات کی جاسکے، جذباتی مدد طلب کی جاسکے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ایک جگہ پڑھ رہا تھا کہ طویل و صحت مند زندگی کا تعلق آپ کی جسمانی و ذہنی صحت سے نہیں ہے بلکہ آپ کے بہترین رشتوں سے ہے۔ خاص کر وہ رشتے جو خاندان سے باہر ہوں، آپ کے دوست احباب زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

منیب نواز کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر اپنا دل ہلکا نہیں کرسکتے تو لعنت ہے ایسی دوستی پر، دوستی وہی ہے جس دن آپ کا دل و دماغ بھاری ہو اور آپ کے پاس مدد طلب کرنے کے لیے کوئی نہ ہو تو احساس ہوتا ہے کہ کچھ غلط ہے زندگی میں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی معنی میں سچے دوست کی پہچان لوگوں پر بھروسہ کر کے ہی ہوتی ہے، غلطیاں کر کے ہی آپ یہ جان سکتے ہیں کہ کون حقیقی معنوں میں آپ کا دوست ہے، مشکل وقت میں کون کام آسکتا ہے۔ میں نے بھی ایسے سیکھا ہے اب مجھے معلوم ہے کہ میرا یہ مسئلہ ہے تو مجھے اس دوست کے پاس جانا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے مشکل وقتوں میں ہی احساس ہوتا ہے کہ انسانی رشتے کتنے اہم ہیں، اس کے ساتھ ساتھ جب آپ کا دماغ بھاری ہو تو مینٹل ہیلتھ پریکٹشنر کی ضرورت ہوتی ہے، اکثر افراد دل و دماغ کے بھاری پن میں فرق نہیں کرپاتے، مگر جب دل بھاری پن محسوس کرے اور آپ اس کا اظہار نہیں کرپائیں تو روحانی و جذباتی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 02:30 GMT+5 , Processed in 0.052383 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list