Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 146|Reply: 0

دھرمیندر کی بہو اداکارہ دپتی بھٹناگر فلمی کیریئر چھوڑ کر ٹریول ولاگر بن گئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194388
Post time 2025-11-18 01:51:23 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔



بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کی رشتے کی بہو اور سابق ہندی و تیلگو سنیما کی اداکارہ دپتی بھٹناگر بالی ووڈ چھوڑ کر ٹریول ولاگر بن گئیں۔

گزشتہ دنوں ناسازی طبع کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سینئر اداکار دھرمیندر اب تیزی سے روبصحت ہیں، تاہم انکے خاندان کی ایک کم معروف رکن اور رشتے کی بہو دپتی بھٹناگر جو ٹریول ولاگر ہیں میڈیا کی توجہ ان کی جانب مبذول ہوئی ہے۔  

دیول خاندان ان دنوں دھرم جی کی 90ویں سالگرہ کی تیاریوں میں مصروف ہے جو کہ 8 دسمبر کو منائی جائے گی۔ دھرمیندر کے بیٹوں سنی اور بابی دیول کے علاوہ بیٹی ایشا دیول، بھتیجے ابھے دیول، پوتوں کرن اور راجیویر دیول نے خاندان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فلمی دنیا کا حصہ بنے۔  

اسی طرح اس خاندان کی رکن دپتی بھٹناگر کی شادی دھرمیندر کے کزن اور 1980 کے دور کے معروف پنجابی اداکار وریندرا کے بیٹے رندیپ آریا سے ہوئی۔

واضح رہے کہ وریندرا صرف 40 برس کی عمر میں 1988 میں گولی مار کر قتل کر دیے گئے تھے۔  

دپتی نے ویسے تو 1992 میں بطور ماڈل کام شروع کیا، لیکن 1995 کی ہندی فلم رام شاسترا سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جس میں جیکی شیروف اور منیشا کوئرالہ مرکزی کرداروں میں تھے۔ گو کہ دپتی کا فلمی کیریئر کچھ طویل وقفوں کے ساتھ 2021 تک جاری رہا لیکن وہ زیادہ تر سائیڈ رول میں نظر آئیں۔

اس دوران انھوں نے ہندی کے علاوہ تیلگو، تامل اور ایک انگلش فلم انفرنو (1997) میں بھی کام کیا۔  

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ وہ صرف  22 برس کی عمر میں ممبئی آئی تھیں۔ 2000 کے عشرے کے ابتدا میں ان کی رندیپ آریا سے شادی ہوئی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 00:23 GMT+5 , Processed in 0.057731 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list