Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 459|Reply: 0

حسینہ واجد کی سزائے موت کے فیصلے پر ڈھاکا یونیورسٹی میں مٹھائیاں تقسیم، جشن منایا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194388
Post time 2025-11-18 01:51:31 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بنگلادیشی میڈیا  

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت سنا دی گئی، فیصلے کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبہ نے مٹھائی تقسیم کرکے جشن منایا۔

شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ اور ڈھاکا یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے رہنماؤں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔   
شیخ حسینہ کی سزائے موت کا فیصلہ، آج کے دن خاص بات کیا؟

58 برس پہلے 17 نومبر 1967 کو ان کی شادی ممتاز طبیعیات دان ایم اے واجد میاں سے ہوئی تھی۔ اور اب اتفاقیہ طور پر 17 نومبر 2025 کو اسی دن انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی۔   

اسٹوڈنٹ یونین نے آج سہ پہر شیخ حسینہ کے فیصلے کو بڑی اسکرین پر براہِ راست نشر کرنے کا انتظام کیا، جسے دیکھنے کیلئے  بڑی تعداد میں طلبہ اساتذہ اور دیگر لوگ جمع ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ جسٹس غلام مرتضیٰ موجمدار کی سربراہی میں انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ ٹریبونل کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس شفیع العالم محمود اور جج محیط الحق انعام چوہدری شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی مقامی جنگی جرائم کی عدالت انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمات کا 453 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم سنایا۔   
شیخ حسینہ کا سیاسی غلبے سے سزائے موت تک کا سفر

1975 کے فوجی بغاوت میں اپنے والد اور خاندان کے بیشتر افراد کی ہلاکت کے بعد وہ جلاوطنی میں بھارت منتقل ہو گئیں۔ 1981 میں واپسی کے بعد انہیں عوامی لیگ کی قیادت سونپی گئی۔   

عدالت نے بنگلادیش کے سابق وزیر داخلہ اسد الزماں کمال کو بھی سزائے موت کا حکم دے دیا جبکہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری عبداللّٰہ المامون کو 5 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

بنگلادیشی عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ لیک فون کال کے مطابق حسینہ واجد نے مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے قتل کے احکامات دیے، ملزمہ شیخ حسینہ واجد نے طلبہ کے مطالبات سننے کے بجائے فسادات کو ہوا دی، انہوں نے طلبہ کی تحریک کو طاقت سے دبانے کیلیے توہین آمیز اقدامات کیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 00:23 GMT+5 , Processed in 0.051501 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list