Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 906|Reply: 0

راشا تھاڈانی کا فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کس کے ساتھ؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194388
Post time 2025-11-18 02:30:47 | Show all posts |Read mode
  

اداکارہ روینہ ٹنڈن کی صاحبزادی راشا تھاڈانی تیلگو انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم آر ایس 100 کے ڈائریکٹر اجے بھوپتی اپنی نئی فلم کے ذریعے راشا تھاڈانی اور مہیش بابو کے بھتیجے جیا کرشنا کو متعارف کرا رہے ہیں۔

راشا اور جیا کرشنا کی یہ فلم حقیقی اور جذباتی پریم کہانی پر مبنی ہے، جس کےنام کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا، اجے بھوپتی مہاسمدرم، منگلوارم اور آر ایس 100 جیسی فلم بناچکے ہیں۔

ڈائریکٹر کا فلمی کام نوجوانوں کے موضوعات اور گہری جذباتی کہانی کےلیے مشہور ہے، انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کےلیے تلگو سنیما میں نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجے بھوپتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ ایک شاندار کہانی کے ساتھ بڑی ذمے داری عائد ہوئی ہے، تلگو انڈسٹری خوبصورت اور باصلاحیت راشا تھاڈانی کو خوش آمدید کہے گی۔

جیا کرشنا مہیش بابو کے بڑے بھائی رمیش بابو کے بیٹے ہیں جبکہ راشا تھاڈانی نے کچھ عرصے قبل ہی ہندی فلم ’آزاد‘ کے ذریعے اپنے اداکاری کے سفر آغاز کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 00:26 GMT+5 , Processed in 0.050455 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list